عمران خان کرکٹ کے ہیرو ہیں، سیاسی ہیرو نہیں:سہیل احمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: سینئر اداکار Soheil Ahmed نے کہا ہے کہ Imran Khan کرکٹ کے ہیرو ضرور ہیں، لیکن انہیں سیاسی ہیرو کہنا درست نہیں۔

latest urdu news

ایک حالیہ شو میں سہیل احمد نے کہا کہ عمران خان قومی سطح پر ایک ہیرو ہیں اور اس بات سے کسی کو انکار نہیں ہو سکتا، چاہے وہ ن لیگ کے قائد ہوں یا پیپلز پارٹی کے سربراہ۔ ان کے مطابق کرکٹ کے میدان میں عمران خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، لیکن اب وہ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔

سہیل احمد نے مزید کہا کہ انہیں عمران خان شخصی طور پر پسند ہیں، لیکن صرف سیاست کی بنیاد پر انہیں ہیرو نہیں مانا جا سکتا اور اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ان سے نفرت کرتے ہیں۔

اداکار کے اس بیان کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جس پر صارفین کے مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter