ٹرمپ کا دعویٰ: ایران سے مذاکرات جاری، ایک ہفتے میں ممکنہ پیش رفت کی امید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلوریڈا: امریکی صدر Donald Trump نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور اس عمل کے لیے ایک ہفتے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ بات چیت مثبت نتائج دے سکتی ہے۔

latest urdu news

ٹرمپ کے مطابق امریکا اور ایران دونوں کسی نہ کسی معاہدے کے خواہاں ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کسی حتمی ڈیل کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی موجودہ صورتحال غیر یقینی ہے اور اس میں اندرونی تبدیلیوں کے آثار بھی نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے خود مذاکرات کے لیے رابطہ کیا تھا اور آج رات ایرانی قیادت کے ایک اہم رکن کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو متوقع ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اس پیش رفت سے Israel بھی مطمئن ہے۔

ایران جنگ کے اثرات، عالمی ایئرلائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان، ٹکٹ مہنگے ہونے کا خدشہ

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں امن چاہتا ہے اور ایران کے ساتھ 15 نکات پر بات چیت ہو رہی ہے، جن میں ابتدائی تین نکات جوہری ہتھیاروں سے متعلق ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران اپنا جوہری مواد حوالے کرے تاکہ خطے میں کشیدگی کم ہو سکے

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter