Jhelum کے علاقے Pind Dadan Khan میں انتظامیہ نے عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے متحرک اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے Khewra کے مین بازار کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران صفائی ستھرائی کی صورتحال، سرکاری نرخ ناموں کی دستیابی اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف دکانوں پر جا کر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کیں اور اس بات کو یقینی بنایا کہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔
روشن پنجاب کا ویژن، پنڈ دادنخان کے تاریخی و عوامی مقامات جگمگا اٹھے
انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخناموں کی مکمل پابندی کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور ناجائز منافع خوری کا خاتمہ ممکن ہو۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے اچانک دورے آئندہ بھی جاری رہیں گے تاکہ مارکیٹ میں نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔
