سعودی عرب میں پرنس سلطان ائیر بیس اور بحرین میں امریکی فلیٹ کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا:ایران

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران/ریاض: ایران کے ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں موجود Prince Sultan Air Base کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، جو امریکی فوجی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے۔ ترجمان کے مطابق پرنس سلطان ائیر بیس پر امریکی جاسوس طیاروں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

latest urdu news

مزید بتایا گیا کہ ایران نے بحرین میں موجود امریکی ففتھ فلیٹ کو بھی میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اس اقدام کو ایران نے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے جواب میں کیا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی فضائی کمپنیوں کو تقریباً 53 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے۔

ایران کا اسرائیل کی جوہری تنصیبات کے حامل شہر دیمونا پر میزائل حملہ، درجنوں زخمی

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا تو ایران بھی اسی سطح پر جوابی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی پاور پلانٹس پر حملہ ہوا تو اسرائیلی بجلی گھر اور امریکی اڈوں کو بجلی فراہم کرنے والے پاور پلانٹس کو بھی نشانہ بنایا جائے گا، اور کسی بھی خطرے کا جواب اسی سطح پر دیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter