بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز کی جانب سے پاکستانی بیٹر سلمان علی آغا کو متنازع انداز میں رن آؤٹ کرنے کے واقعے پر کرکٹ حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔ اس معاملے پر پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی کرکٹرز بھی ردعمل دے رہے ہیں اور کئی سابق کھلاڑیوں نے اسے اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف قرار دیا ہے۔
بھارت کے سابق کرکٹر محمد کیف نے بھی اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے مہدی حسن میراز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وکٹ حاصل کرنے کی جلد بازی اس طرح کے رن آؤٹ کو درست ثابت نہیں کر سکتی۔
محمد کیف کا کہنا تھا کہ ایک کپتان کی جانب سے اس قسم کا رویہ مناسب نہیں تھا اور یہ کھیل کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے نوجوان کرکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ورلڈ کپ کا فائنل ہی کیوں نہ داؤ پر لگا ہو، کھلاڑیوں کو ایسا عمل نہیں کرنا چاہیے جو کھیل کی روح کے منافی ہو، کیونکہ فیئر پلے کے بغیر کھیل اپنی اصل اہمیت کھو دیتا ہے۔
پنجاب میں تاریخی کم ٹرن آؤٹ نے الیکشن پر عوامی عدم اعتماد ظاہر کردیا: بیرسٹر گوہر
واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ کے دوران مہدی حسن میراز نے پاکستانی بیٹر سلمان علی آغا کو ایک متنازع انداز میں رن آؤٹ کیا تھا، جس پر آؤٹ ہونے کے بعد سلمان علی آغا نے شدید ناراضی کا اظہار بھی کیا۔
اس واقعے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجا نے بھی ردعمل دیتے ہوئے مہدی حسن میراز کے اقدام کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف قرار دیا تھا۔
