ایران نے رواں سال امریکا میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026 میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی حکومت نے باضابطہ طور پر امریکا میں ہونے والے اس عالمی مقابلے کو بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
العزیرہ کے مطابق ایرانی وزیر کھیل احمد دنیا مالی نے کہا ہے کہ ایران امریکا میں ورلڈکپ میں حصہ نہیں لے سکتا کیونکہ امریکا کی جانب سے ہمارے سپریم لیڈر کو شہید کیے جانے کے بعد ایسے حالات میں شرکت ناممکن ہے۔
وزیر کھیل نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں ورلڈکپ میں شرکت کا کوئی جواز نہیں بنتا، ہمارے کھلاڑی محفوظ نہیں ہیں اور عالمی مقابلے میں حصہ لینے کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں۔
خواتین فٹبال ٹیم پہلی بار براہِ راست فیفا ایونٹ میں شریک ہوگی
واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 مشترکہ طور پر امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد کی جائے گی۔
