عیدالفطر سے قبل جہلم میں درزیوں نے سلائی کے نرخ بڑھا دیے، شہری پریشان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: عیدالفطر کی آمد سے قبل ہی جہلم شہر میں درزیوں کی جانب سے کپڑوں کی سلائی کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔

latest urdu news

جہلم شہر کے بیشتر درزیوں نے شلوار قمیض سوٹ کی سلائی کے ریٹس میں اچانک اضافہ کرتے ہوئے من مانے نرخ وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔ شہریوں کے مطابق ایک سوٹ کی سنگل سلائی 1800 سے 2000 روپے جبکہ ڈبل سلائی والے سوٹ کی قیمت 2200 سے 2500 روپے تک وصول کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی آمد کے موقع پر درزی مہنگائی اور اخراجات میں اضافے کو جواز بنا کر خود ساختہ ریٹ مقرر کر رہے ہیں جس سے متوسط اور غریب طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے ذمہ دار ادارے اس صورتحال پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث منافع خور عناصر کھلے عام شہریوں کا استحصال کر رہے ہیں۔

جہلم: عیدالفطر سے قبل مرکزی بازاروں میں غیر معمولی رش، شہریوں کو شدید مشکلات

ان کا کہنا ہے کہ عید کی خریداری کے دوران پہلے ہی مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنے والے شہری اب درزیوں کے بڑھتے ہوئے نرخوں کے باعث مزید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے درزیوں کی جانب سے وصول کیے جانے والے نرخوں کو بھی ضابطے میں لایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter