تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی کمسن نواسی کی تصویر جاری کر دی گئی ہے، جو حالیہ حملے میں ان کے ہمراہ جان کی بازی ہار گئی تھیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے کیے گئے مشترکہ حملے کے دوران پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق 14 ماہ کی زہرا محمدی گُل پائیگانی اپنے نانا کے ہمراہ گھر میں موجود تھیں جب ہفتے کی صبح 28 فروری کی ابتدائی ساعتوں میں حملہ کیا گیا۔ اس کارروائی میں آیت اللّٰہ خامنہ ای سمیت ان کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی جاں بحق ہوئے۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ 86 سالہ سپریم لیڈر اس حملے میں جان سے گئے۔ واقعے کے بعد ایران بھر میں 7 روزہ عام تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
امیر حاتمی کا سخت پیغام: ایرانی قوم کو جھکانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا
مزید تفصیلات کے مطابق حملے کی نوعیت اور مقام کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں جبکہ عالمی سطح پر اس پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
