بالی وڈ کے معروف فلم ساز و پروڈیوسر کرن جوہر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ فلم انڈسٹری میں وفاداری کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداکار اور ٹیلنٹ کسی ایک جگہ طویل عرصے تک جڑے نہیں رہتے اور اکثر اپنی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ایجنسی یا پروڈکشن ہاؤس بدل لیتے ہیں۔
کرن جوہر نے مزید بتایا کہ ہر دو سال کے بعد لوگ ایک ایجنسی سے دوسری ایجنسی میں منتقل ہو رہے ہیں کیونکہ وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "کوئی بھی اس بزنس میں مکمل طور پر ایماندار نہیں ہے اور اداکار اپنی ضروریات اور مواقع کے مطابق جگہ بدلتے رہتے ہیں۔”
انہوں نے اداکاروں کی زندگی کے بارے میں بھی کہا کہ کئی بار کسی ٹیلنٹ کو ابھارنے میں دو سال لگتے ہیں، لیکن وہ اچانک کسی اور پروڈکشن یا ایجنسی میں چلے جاتے ہیں، پھر نئی جگہ پر مطمئن نہ ہونے پر واپس آنا چاہتے ہیں۔
لڑکے بھی گلابی پہنیں اور رونے سے نہ ڈریں:کرن جوہر
بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر کا یہ تبصرہ جھانوی کپور کے دھرما پروڈکشنز سے نکل کر کلیکٹو آرٹسٹ نیٹ ورک میں شامل ہونے کے چند ماہ بعد سامنے آیا، جس سے یہ انکشاف مزید خبروں میں موضوع بحث بن گیا۔
