برنالہ: نشے کے عادی باپ نے 4 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برنالہ تھانہ موٹل کے علاقے میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنے لختِ جگر کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی ہے جو سیالکوٹ کا رہائشی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم کا اپنی اہلیہ کے ساتھ گھریلو ناچاقی کا تنازع چل رہا تھا۔ ملزم آئس کے نشے کا عادی ہے اور اس نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بیوی بھی نشہ کرتی ہے۔

پولیس کی بروقت کارروائیواقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ موٹل کے ایس ایچ او راجہ خاور علی پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے۔

ملزم اپنے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد ایک ٹاور پر چڑھ گیا تھا اور وہاں سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کر رہا تھا۔پولیس نے انتہائی مہارت اور کامیاب حکمت عملی اپناتے ہوئے ملزم کو بحفاظت ٹاور سے نیچے اتار کر حراست میں لے لیا۔

کراچی: معمولی تلخ کلامی پر سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو طبی امداد کے لیے قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب، مقتول بچے کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter