پاکستانی شہریوں کے لیے برطانیہ کا سفر مزید آسان، نیا ای ویزا سسٹم متعارف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: برطانیہ نے پاکستانی سیاحوں کے لیے ویزا کے حصول کا طریقہ کار جدید بناتے ہوئے نیا ای ویزا سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اب پاسپورٹ پر روایتی ویزا اسٹیکر نہیں لگایا جائے گا بلکہ ویزا کی منظوری مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے فراہم کی جائے گی۔

latest urdu news

برطانوی حکومت کے ادارے کے مطابق درخواست گزار اب آن لائن ویزا فارم جمع کرائیں گے اور بایومیٹرک تصدیق کے لیے ویزا ایپلی کیشن سینٹر کا دورہ کریں گے، تاہم انہیں پاسپورٹ واپس لینے کے لیے دوبارہ سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کامیاب امیدواروں کو ویزا کی تصدیق ای میل کے ذریعے موصول ہوگی اور ان کا ڈیجیٹل ویزا ریکارڈ آن لائن اکاؤنٹ میں محفوظ کر دیا جائے گا۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نظام سے نہ صرف درخواست کا عمل آسان اور تیز ہوگا بلکہ امیگریشن اسٹیٹس کو زیادہ محفوظ اور قابل رسائی بنایا جا سکے گا۔ ان کے مطابق ڈیجیٹل ریکارڈ کے باعث دستاویزات کے ضائع ہونے یا خراب ہونے کے امکانات بھی کم ہو جائیں گے۔

پاکستان اور برطانیہ کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیش رفت

حکام کا کہنا ہے کہ ای ویزا سسٹم جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب اہم قدم ہے جس سے وقت اور اخراجات کی بچت ہوگی۔ اس سہولت سے سیاحت، تعلیم اور کاروبار کی غرض سے برطانیہ جانے والے پاکستانی شہریوں کو نمایاں فائدہ پہنچے گا اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط کو مزید فروغ ملے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter