کسانوں سے 3500 روپے فی من گندم خریدنے کا فیصلہ ۔مریم نواز کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں گندم کی خریداری کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کسانوں سے 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدے گی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ پنجاب اس وقت اسٹریٹجک گندم ذخائر کے قیام میں ملک کا پہلا صوبہ بن چکا ہے جس نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) پر مبنی جامع پالیسی متعارف کرائی ہے۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت مجموعی طور پر 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد کسانوں کو مناسب معاوضہ فراہم کرنا، گندم کی منڈی میں استحکام لانا اور صوبے میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ انہیں اپنی فصل کا مناسب ریٹ مل سکے۔

مریم نواز نے بتایا کہ اس منصوبے میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی بھی دلچسپی سامنے آئی ہے اور اب تک 35 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کمپنیوں نے پری کوالیفائی کر لیا ہے۔ ان کے مطابق نجی شعبے کی شمولیت سے ذخیرہ اندوزی کے جدید نظام، شفافیت اور سپلائی چین میں بہتری آئے گی۔

رمضان المبارک میں 10 ہزار روپے تک مالی امداد، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پروگرام متعارف

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کسان دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور آئندہ بھی زرعی شعبے کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر مقررہ ہدف کے مطابق گندم کی خریداری مکمل ہو جاتی ہے تو اس سے نہ صرف کسانوں کو ریلیف ملے گا بلکہ مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو بھی قابو میں رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

صوبائی حکومت کے اس اعلان کو زرعی شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ عملی نفاذ اور بروقت ادائیگیوں پر بھی سب کی نظریں مرکوز ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter