قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کو قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے۔
وکیل عالیہ زرین عباسی کے مطابق ثانیہ اشفاق کی جانب سے عائد کیے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور انہیں مکمل طور پر مسترد کیا گیا ہے۔ وکیل نے مزید بتایا کہ میڈیکل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ زبردستی حمل ضائع کرانے کا دعویٰ درست نہیں۔ اسی سلسلے میں ثانیہ اشفاق کو قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔
وکیل کے مطابق نومبر 2023 میں ورلڈکپ کے لیے امریکا روانگی کا فیصلہ میاں بیوی کی باہمی رضامندی سے کیا گیا تھا، جس کی تصدیق متعلقہ ڈاکٹرز بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نومبر 2023 میں متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے دوروں کا مکمل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے، جو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ نے کرکٹر کی واٹس ایپ چیٹ لیک کر دی
عالیہ زرین نے بتایا کہ نومبر 2024 میں باہمی اختلافات کے باعث دونوں علیحدہ ہو گئے تھے، اس وقت ثانیہ اشفاق حاملہ تھیں، لہٰذا بچے کی پیدائش تک انتظار کیا گیا۔ جولائی 2025 میں بیٹے کی ولادت ہوئی اور اس عرصے کے دوران تمام اخراجات عماد وسیم ہی برداشت کرتے رہے۔ وکیل کے مطابق تینوں بچوں کی ذمہ داریاں بھی عماد وسیم ہی ادا کر رہے ہیں۔
