راولپنڈی: اوباش نوجوانوں نے گرین بس پر پتھراؤ کر دیا، ایک مسافر زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی کے علاقے چکلالہ اسٹیشن کے قریب اوباش نوجوانوں نے گرین بس پر پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک مسافر زخمی ہو گیا۔

latest urdu news

واقعے کے بعد تھانہ چکلالہ پولیس نے بس کے کیپٹن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور حملہ کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ڈنڈے اور 7 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے بس پر حملہ آور ہوئے، ڈنڈے مارے اور پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے موقع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

راجن پور: مریم نواز نے گرین الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح کر دیا

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter