گجرات: بس اور کنٹینر کے تصادم میں 13 افراد زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں پاسپورٹ آفس ہائی وے کے قریب ایک مسافر بس اور کنٹینر کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم میں صبح 09:18 پر کال موصول ہوئی اور فوری طور پر امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔

latest urdu news

ریسکیو آپریشن میں 13 ریسکیورز اور 7 ایمرجنسی وہیکلز حصہ لے رہے تھے جبکہ آپریشن کی قیادت سینئر ریسکیو آفیسر نے کی۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں میں 11 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ زخمی مردوں میں ظفراقبال (45 سال)، زاہد حسین (40 سال)، محمد نواز (42 سال)، شبیر حسین (55 سال)، محسن علی (17 سال)، زوالفقار (54 سال)، نوید اقبال (60 سال)، وقاص احمد (40 سال)، ساجد (40 سال)، محمد افتخار (37 سال) اور اشیش یوسف (20 سال) شامل ہیں۔ زخمی خواتین میں صائمہ بی بی (75 سال) اور رضیہ بی بی (60 سال) شامل ہیں۔

گجرات میں فرنیچر کے کارخانہ میں آگ، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے قابو

ریسکیو 1122 کے مطابق تمام زخمی ہوش میں ہیں۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد 9 زخمیوں کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 4 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی علاج فراہم کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت مستحکم ہے اور مزید طبی دیکھ بھال جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter