بڑے مقابلے کے لیے تیار ہیں، کل ہائی لیول میچ ہوگا: سلمان علی آغا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ کل ایک بڑے لیول کا میچ ہونے جا رہا ہے اور ٹیم ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم کسی بھی صورتحال کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی ان کے لیے یکساں اہمیت رکھتے ہیں۔ کنڈیشنز اور میچ کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے پلیئنگ الیون کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بارش کے باعث اوورز کم بھی ہوتے ہیں تو ٹیم نے اس کے لیے بھی حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔

سلمان علی آغا نے نوجوان بولر عثمان طارق کو ٹیم کا “ٹرمپ کارڈ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دو مرتبہ اپنے بولنگ ایکشن کے حوالے سے کلیئر ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق، ایکشن سے متعلق باتیں ہوتی رہتی ہیں لیکن اس کا کھلاڑی کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اپنی رائے دینے کا حق ہے، مگر ٹیم کا فوکس صرف میدان میں کارکردگی پر ہے۔

کپتان نے بیٹنگ لائن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم اچھی فارم میں ہیں اور ان کی کارکردگی ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام 15 کھلاڑی اہم ہیں اور کسی کو بھی موقع دیا جا سکتا ہے۔

سلمان علی آغا نے ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

انہوں نے بھارت کے خلاف ورلڈ کپ ریکارڈ کا ذکر کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ ماضی میں نتائج توقعات کے مطابق نہیں رہے، تاہم ٹیم نے تاریخ سے سیکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار کوشش ہوگی کہ مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیل کر بہتر نتیجہ حاصل کیا جائے۔

سلمان علی آغا نے آخر میں کہا کہ دباؤ ہر بڑے میچ کا حصہ ہوتا ہے، لیکن اصل کامیابی اسی میں ہے کہ کھلاڑی پُرسکون رہ کر اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم میدان میں سو فیصد دے گی اور شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter