پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری، 32 ممالک میں ویزا فری یا آن ارائیول سہولت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 کے مطابق، پاکستان کا پاسپورٹ اب ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہو چکا ہے، جو اس سے قبل 113ویں نمبر پر تھا۔

درجہ بندی میں اس بہتری کے بعد پاکستانی شہری دنیا کے 32 ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن ارائیول کی سہولت کے ساتھ سفر کر سکیں گے۔

latest urdu news

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس، مصطفیٰ جمال قاضی نے بتایا کہ پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں، جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے جلد تمام ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو آن لائن پاسپورٹ سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ وزارتِ داخلہ کے اشتراک سے پاسپورٹ کی درجہ بندی میں مزید بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter