آئی سی سی نے کرکٹ کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں کر دیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جن میں اسٹاپ کلاک، گیند پر تھوک کی پابندی، شارٹ رن پر جرمانہ اور کیچ ریویو کے اصول شامل ہیں۔ جانیں نئے ضوابط کی تفصیلات۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھیل کی شفافیت، رفتار اور اسپورٹس مین شپ کو بہتر بنانے کے لیے کرکٹ قوانین میں نمایاں تبدیلیاں متعارف کرا دی ہیں۔ ان نئے قوانین کا اطلاق فوری طور پر وائٹ بال فارمیٹس اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل سے ہو چکا ہے۔

latest urdu news

سب سے بڑی تبدیلی ’اسٹاپ کلاک‘ کا نفاذ ہے، جس کے تحت اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ہر اوور کے بعد اگلا اوور ایک منٹ کے اندر شروع کرنا لازم ہوگا۔ خلاف ورزی پر فیلڈنگ سائیڈ کو دو بار وارننگ دی جائے گی، اور تیسری بار پانچ رنز کی پنالٹی بیٹنگ ٹیم کو دی جائے گی۔

دوسری اہم ترمیم گیند پر تھوک کے استعمال پر مکمل پابندی ہے۔ اگر کوئی کھلاڑی جان بوجھ کر گیند پر تھوک کا استعمال کرے گا اور گیند کی حالت متاثر ہوئی، تو امپائر بیٹنگ سائیڈ کو پانچ پنالٹی رنز دے سکتا ہے، لیکن گیند تبدیل نہیں کی جائے گی۔

تیسری تبدیلی شارٹ رن سے متعلق ہے۔ اگر کوئی بیٹر جان بوجھ کر شارٹ رن لیتا ہے تو نہ صرف پانچ پنالٹی رنز لگیں گے بلکہ اسٹرائیک کا فیصلہ بھی اب بولنگ ٹیم کرے گی۔

چوتھی ترمیم کیچ کے ریویو سے متعلق ہے۔ اب تھرڈ امپائر نوبال اور کیچ دونوں کو بیک وقت چیک کرے گا۔ اگر کیچ نوبال پر لیا جائے، تب بھی اس کی جانچ کی جائے گی اور بیٹنگ ٹیم کو مناسب رنز دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چار روزہ ٹیسٹ میچز پر بھی غور کر رہا ہے، جس پر جلد فیصلہ متوقع ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter