اداکارہ عینا آصف نے اپنی اصل عمر بتا دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرامہ سیریل "پرورش” سے شہرت پانے والی نوجوان اداکارہ عینا آصف نے ایک پروگرام میں اپنی اصل عمر واضح کر دی، کہا کہ وہ 16 سال کی ہیں اور جلد 17 برس کی ہو جائیں گی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ عینا آصف، جنہوں نے حالیہ دنوں ڈرامہ "پرورش” میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کو متاثر کیا، نے اپنی عمر کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ عینا ایک نجی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اُن کی عمر کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں، کوئی انہیں 12 سال کا قرار دیتا ہے تو کوئی کہتا ہے کہ انہوں نے 16 برس کی عمر میں اداکاری شروع کی۔

latest urdu news

اس پر عینا آصف نے مسکراتے ہوئے وضاحت کی کہ اُن کی عمر ہمیشہ سے لوگوں کی دلچسپی کا مرکز رہی ہے، جس کی وجہ سے وہ شروعات میں کافی پریشان ہوتی تھیں، لیکن اب ایسی باتوں سے انہیں فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال 16 برس کی ہیں اور رواں سال اپنی 17ویں سالگرہ منائیں گی۔

عینا آصف نے مزید کہا کہ وہ ہر سال اپنی سالگرہ مناتی ہیں اور کبھی بھی اپنی عمر یا سالِ پیدائش کو چھپانے یا تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسی افواہوں کو نظرانداز کر کے اپنے کیریئر پر فوکس رکھتی ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر عینا آصف اور کم عمر اداکار ثمر جعفری کے درمیان تعلقات کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، جنہیں ثمر نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور عینا صرف اچھے دوست ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter