20 کروڑ موبائل صارفین کے نام، 200 خواتین کو مفت موبائل دینے کی قرعہ اندازی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ کی جانب سے 200 خواتین کے لیے مفت موبائل فونز کی قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا۔

کمپیوٹرائزڈ طریقے سے منعقدہ اس قرعہ اندازی میں 200 خوش قسمت خواتین کے ناموں کا اعلان چیئرمین پی ٹی اے اور شزہ فاطمہ کے ذریعے کیا گیا، تاکہ انہیں ڈیجیٹل شمولیت کے نئے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

latest urdu news

تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہے، اور ان کی شمولیت ترقی کی کلید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا عزم ہے کہ ہر شہری کو تیز، محفوظ اور دیرپا انٹرنیٹ سروس مہیا کی جائے۔ انہوں نے اس ضمن میں اسپیکٹرم کی نیلامی کو جلد از جلد یقینی بنانے اور نیشنل فائبرائزیشن پالیسی کے تحت سب میرین کیبلز میں اضافہ کرنے کے منصوبوں کی بھی وضاحت کی۔

شزہ فاطمہ نے مزید کہا کہ اب تک 12 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپس طلباء کو فراہم کیے جا چکے ہیں، اور اب خواتین میں موبائل ڈیوائسز اور انٹرنیٹ کی رسائی بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد خواتین کو ڈیجیٹل دنیا سے مربوط کرنا اور معاشی و معاشرتی ترقی کے عمل میں انہیں مؤثر طور پر شریک کرنا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter