5 نہیں صرف 4 دن! ٹیسٹ کرکٹ میں بڑی تبدیلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ نے حالیہ دنوں میں ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل سے متعلق اہم اصلاحات تجویز کی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، جے شاہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027-2029 کے سائیکل کے لیے چار روزہ ٹیسٹ میچز کی منظوری دینے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔

latest urdu news

چیئرمین جے شاہ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں یہ تبدیلی، خاص طور پر چار روزہ میچز کی منظوری، چھوٹے ممالک کو یہ سہولت دے گی کہ وہ تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کو تین ہفتوں سے کم عرصے میں مکمل کر سکیں۔ اس سے مالی اور لاجسٹک مسائل میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

جے شاہ نے مزید کہا کہ ’’ٹیسٹ کرکٹ کھیل کی بنیاد ہے اور اس کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔‘‘ ان کا مقصد ٹیسٹ کرکٹ کو مزید مستحکم، پرکشش اور قابلِ عمل بنانا ہے تاکہ کھلاڑی اور شائقین دونوں اس فارمیٹ کی جانب متوجہ رہیں۔ آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں ان تجاویز پر مزید غور کیا جائے گا، اور ممکنہ طور پر یہ اصلاحات 2027 سے نافذ کی جائیں گی۔

ایران-اسرائیل کشیدگی کے سبب مکابیہ گیمز 2026 تک ملتوی

دوسری جانب، ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بین الاقوامی یہودی کھیلوں کا سب سے بڑا ایونٹ "مکابیہ گیمز” ایک سال کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔ یہ ایونٹ آئندہ ماہ یروشلم میں شروع ہونا تھا، تاہم اب یہ 2026 کے موسم گرما میں منعقد ہوگا۔

مکابیہ گیمز کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا: "ہم آپ سے اگلے سال ملیں گے، پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد، تاریخ کے سب سے با معنی مکابیہ کے لیے۔”

یہ مقابلے، جنہیں اکثر ’’یہودی اولمپکس‘‘ بھی کہا جاتا ہے، ہر چار سال بعد منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر سے تقریباً 10,000 ایتھلیٹس کی شرکت متوقع تھی جو دو ہفتے تک مختلف کھیلوں میں حصہ لیتے۔ یاد رہے کہ 2021 کا ایڈیشن بھی COVID-19 کی وبا کے باعث 2022 تک ملتوی کیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter