پیر, 16 جون , 2025

پی ٹی اے کا غیر قانونی موبائل فونز کیخلاف کریک ڈاؤن، 45 فونز برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی گوجرانوالہ کے ساتھ مل کر گجرات میں غیر قانونی ٹیمپرڈ موبائل فونز کی فروخت کیخلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ لاہور زون کے تحت کیے گئے تین کامیاب چھاپوں میں مجموعی طور پر 45 ٹیمپرڈ اور غیرقانونی موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں ان دکانداروں اور عناصر کے خلاف تھیں جو چوری شدہ یا تبدیل شدہ آئی ایم ای آئی والے فونز کی خرید و فروخت میں ملوث تھے، جو کہ ٹیلی کمیونیکیشن قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

latest urdu news

چھاپوں کے دوران برآمد کیے گئے موبائل فونز کو ضبط کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے حالیہ مہینوں میں غیر قانونی موبائل فونز کی فروخت کی روک تھام کیلئے کئی بڑے اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ صارفین کو محفوظ اور شفاف موبائل مارکیٹ میسر آ سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter