امریکا میں پاکستانی نژاد تاجر کو منشیات اسمگلنگ پر 16 سال قید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک: امریکی عدالت نے پاکستانی نژاد تاجر محمد آصف حفیظ کو بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے سنگین الزامات ثابت ہونے پر 16 سال قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، محمد آصف حفیظ کو اگست 2017 میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن سے گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں قانونی کارروائی کے بعد تین برس قبل امریکا منتقل کیا گیا۔ عدالت نے فیصلے میں واضح کیا کہ حراست میں گزارا گیا وقت سزا میں شمار کیا جائے گا، جس کے تحت آصف حفیظ 2033 تک قید کاٹیں گے۔

latest urdu news

عدالتی حکم نامے کے مطابق، محمد آصف حفیظ کے ان تمام اثاثوں کو ضبط کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جن کا تعلق منشیات کی اسمگلنگ سے ہے۔

استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ محمد آصف حفیظ ایک منظم عالمی نیٹ ورک کا حصہ تھے، جو منشیات کی فراہمی اور ترسیل میں ملوث رہا۔ عدالت کے اس فیصلے کو عالمی سطح پر منشیات کے خلاف کارروائیوں میں ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter