جمعہ, 25 اپریل , 2025

بھارتی آبی جارحیت کے بعد پاکستانی باکسر کا بھرپور جواب، بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک: تھائی لینڈ کے ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں پاکستان کے نوجوان پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارتی باکسر ایسوارن ساہیتا دورتھی کو محض ایک منٹ 56 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کر دیا۔

یہ مقابلہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب بھارت کی جانب سے آبی جارحیت اور واہگہ بارڈر بندش جیسے اقدامات کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ ایسے میں عثمان وزیر کی یہ فتح کھیل کے میدان میں ایک مضبوط قومی پیغام کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

latest urdu news

25 سالہ عثمان وزیر نے اپنی 16ویں مسلسل فتح حاصل کی، جن میں 10 مقابلے ناک آؤٹ کے ذریعے جیتے۔ وہ نہ صرف ناقابل شکست ہیں بلکہ پاکستان کے لیے ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن، ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ چیمپئن، اور ڈبلیو بی اے ایشین چیمپئن کے اعزازات بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

مقابلے سے قبل بدھ کو دونوں باکسرز کی وزن کی تقریب منعقد ہوئی تھی جہاں عثمان وزیر کو فیورٹ قرار دیا گیا۔ رنگ میں داخل ہوتے ہی عثمان نے بھرپور جارحانہ انداز اپنایا اور صرف دو زوردار مکوں سے بھارتی حریف کو چاروں شانے چت کر دیا۔ ریفری نے فوری طور پر مقابلہ ختم کرتے ہوئے عثمان کو فاتح قرار دیا۔

یاد رہے کہ عثمان وزیر نے ستمبر 2024 میں بھی ایک بھارتی باکسر تہلک سیلوام کو صرف 65 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کیا تھا، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف تکنیکی مہارت رکھتے ہیں بلکہ ان کا اعصاب پر کنٹرول اور خود اعتمادی انہیں ایک ناقابل تسخیر چیمپئن بناتی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter