وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اپنے قائد کے لیے این آر او حاصل کرنے کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے بانیوں میں سے ایک کو عدلیہ کی جانب سے غیر معمولی ریلیف ملا ہے، جبکہ ماضی میں یہی شخص سیاسی مخالفین کو جیلوں میں رکھنے اور ان کی مشکلات بڑھانے کے مطالبات کرتا رہا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری اور مکمل طبی سہولت فراہم کرنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں، تاہم عدالتی فیصلے پر خوشیاں منانے سے پہلے پی ٹی آئی کو اپنے بیانیے کے تضادات کا جواب دینا چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ملاقاتوں کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
