جہلم میں دلہا کو 60 فٹ لمبا اور 10 کلو وزنی خشک میوہ جات کا گانہ باندھ دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم کے نواحی گاؤں نوگراں میں شادی کی تقریب کے دوران دوستوں نے دلہا کو منفرد تحفہ دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔ دوستوں نے خشک میوہ جات سے تیار کردہ 60 فٹ لمبا اور 10 کلو وزنی گانہ دلہا کو باندھا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

latest urdu news

تین دن میں تیار کیا گیا منفرد گانہ

دلہے کے دوستوں کے مطابق خشک میوہ جات سے تیار کیا گیا یہ گانہ تین دن کی محنت سے مکمل ہوا، جس پر تقریباً 80 ہزار روپے لاگت آئی۔

دوستوں نے اس منفرد انداز کے ذریعے دلہا سے اپنی محبت اور دوستی کا اظہار کیا۔ گانے کی غیر معمولی لمبائی اور وزن نے شادی کی تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کا ماڈل بازار دینہ کا رات گئے دورہ، شہریوں سے سہولیات پر رائے طلب

نوٹوں کے ہار اور ڈھول کی تھاپ پر رقص

تقریب کے دوران دلہے کے دوستوں نے اسے نوٹوں کے ہار بھی پہنائے اور خوشی کے موقع پر نوٹ نچھاور کیے۔ اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا گیا اور شادی کی تقریب میں خوب رونق رہی۔

خشک میوہ جات سے تیار کردہ اس منفرد گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی دلچسپی کا باعث بن رہی ہے۔

ماخذ: روزنامہ جنگ

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں