پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 38 مرد کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے، جن کی مدت 30 جون 2027 تک ہوگی۔ نئی فہرست میں بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ محمد رضوان، امام الحق، صائم ایوب اور شان مسعود کنٹریکٹس حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
ٹیسٹ اور ون ڈے کیٹیگریز
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔
ٹیسٹ کیٹیگری میں اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل شامل ہیں۔ دوسری جانب ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگریز میں ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کیٹیگری میں کون شامل ہے؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری کے لیے حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق کے نام شامل کیے گئے ہیں۔
محمد یوسف اور ثناء میر پی سی بی ہال آف فیم 2025 کا حصہ بن گئے
19 نوجوان کرکٹرز ڈیولپمنٹ کیٹیگری کا حصہ
پی سی بی نے مستقبل کے قومی ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے 19 نوجوان کرکٹرز کو ڈیولپمنٹ کیٹیگری میں بھی شامل کیا ہے۔
اس فہرست میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا، فرحان یوسف، حنین شاہ، محمد طحہ، محمد طیب عارف، محمد غازی غوری، محمد عمران رندھاوا، رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس، ثاقب خان، شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک مؤثر رہیں گے۔
