پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتے تعلقات ، کئی اہم منصوبوں پر غور شروع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پشاور،بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش سے پاکستان کے لیے براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے گہرے تعلقات ہیں اور اب بنگلہ دیش سے پاکستان براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

محمد اقبال حسین خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں، بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین نئے تجارتی اور سفارتی تعلقات پہلے سے بھی مضبوط ہوں گے۔

ہائی کمشنر بنگلہ دیش نے کہا کہ بنگلہ دیش میں آزادی اظہار رائے کو کافی اہمیت حاصل ہے، ہماری نوجوان نسل نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی حقوق کے لیے آواز اٹھائی اور آج بنگلہ دیش میں آزادی اظہار رائے کا راج ہے۔

محمد اقبال حسین خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے کافی مواقع ہیں، ہمارے لوگ یہاں علاج کی سہولت کے لیے آتے ہیں اور ہماری نیک خواہشات ہیں کہ انڈسٹری کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جائے۔

بنگلہ دیش کی مصنوعات کی پاکستان میں طلب ہے، چٹاگانگ اور کراچی کے مابین شپنگ سے تجارت جاری ہے لیکن بہت کم ہے۔

پاکستان میں تعینات ہائی کمشنرکا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں جلد الیکشنز ہونے جا رہے ہیں، ہماری ترجیحات معاشی ترقی ہیں۔

محمد اقبال حسین نے کہا کہ دفاعی شعبے میں پاک فضائیہ بہت کمال رکھتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter