مراکش میں بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد ، وزارتِ خارجہ کی جانب سے مراکش میں بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ زندہ بچ جانے والوں کے نام اور پاسپورٹ نمبر جاری کر دیئے گئے، بچ جانے والوں میں مدثر حسین، وسیم خالد، محمد خالق، عبدالغفار، گل شمیر، تنویر احمد، عباس کاظمی، غلام مصطفیٰ، بدر محی الدین، عمران اقبال شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق رباط میں پاکستانی سفارتی مشن کے ذریعے متاثرہ شہریوں کو فوری امداد فراہم کی گئی، سفارتخانے نے متاثرہ افراد کیلئے ضروری اشیاء، کھانا، پانی، ادویات اور کپڑوں کا بندوبست کیا، مقامی حکام ہماری سفارتی درخواست کے تحت پناہ گاہیں اور طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

سفارتخانے کی قونصل ٹیم اس وقت دخلہ میں موجود ہے، مراکش میں متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ بچ جانے والے شہریوں کی وطن واپسی کے عمل کیلئے بھی کوشاں ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter