پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو نفرت اور تقسیم کا شکار کیا ، راناثناء اللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد ، مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو نفرت اور تقسیم کا شکار کیا۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم اپنے اثاثے کو جھوٹے اور فریبیوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونےدیں گے۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کے لیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا۔ تحریک انصاف نے نوجوانوں کو نفرت اور تقسیم کا شکار کیا،ہمارے جوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے بجائے نوجوانوں کو حکومت کے خلاف جنگ کے لیے استعمال کیا گیا اور نوجوانوں کو پرتشدد کارروائیوںکی طرف راغب کرنے کی کوشش کی گئی۔

مشیر وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ تحریک انصاف نے نوجوانوں کو نفرت اور شرپسندی کی طرف راغب کیا، تاہم نوجوان نسل ملک دشمن عناصر کے عزائم سے آگاہ ہوچکی ہے۔

کھیلوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور کھلاڑیوں کو سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے،ماضی میں کھیل کے شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آئی پرفارمنس اکیڈمی میں آپ کو تمام سہولیات ملیں گی، آپ یہاں ٹریننگ کریں اور دنیا میں پورے ملک کا نام روشن کریں،پچھلی حکومت نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کو ختم کیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter