229
گھر میں سلنڈر کے دھماکے سے 6افرادشدید زخمی ہوگئے۔
کراچی ،گھر میں سلنڈر کے دھماکے سے 6افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیم کا بتانا ہے کہ کراچی کے گبول ٹاؤن، شفیق کالونی میں گھر میں سلنڈر پھٹ گیا، دھماکا عمارت کی پہلی منزل پرہواجس سے چھت کو نقصان پہنچا۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق سلنڈر کے دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ عابد خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ گیس کی لائنیں پرانی ہیں، لوگوں نے کنڈے سےگیس کنکشن لیا ہوا ہے، پرانی لائنوں سے گیس بھی لیک ہو رہی تھی۔
انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کہا کہ تاروں میں آگ لگنے سے شارٹ سرکٹ ہوا اور پھر گیس لیکج سے زوردار دھماکا ہوا۔
