خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز میں 8 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔
خوارج کے خلاف کارروائیوں میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج کے خلاف آپریشن 29 نومبر سے یکم دسمبر کو کیے گئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پربنوں کے علاقے بکاخیل میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے خوارج کے مقام پر مؤثر انداز میں کارروائی کی گئی، آپریشن میں 5 خوارج ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔
خوارج کے خلاف آپریشن میں سپاہی افتخار حسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے شگئی میں ایک اور کارروائی کی جس میں 3 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ 2 کو سکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے۔
آپریشن کی قیادت کرنے والے کیپٹن محمد زوہیب الدین بھی شہید ہوگئے ہیں ۔
