چھت گرنے سے 13 افراد ملبے تلے دب گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

خیبر، لنڈی کوتل میں بوسیدہ کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں 13 افراد ملبے تلے دب گئے جس میں 5 افراد ابدی نیند سوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر کےعلاقے آلاچہ میں چھت گرگئی جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد،2 خواتین اور 1 بچہ شامل ہے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران 5 افراد کو مردہ حالت میں جبکہ 8 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے پشاوراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب قبائل کے درمیان جھڑپیں 11 ویں روز بھی جاری ہیں جس میں مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئےجبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات میں اب تک 130 افراد جاں بحق اور 186 زخمی ہو چکے ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter