بارات کی آڑ لیکر احتجاج میں شرکت کیلئے جانے والے پی ٹی آئی کارکنان زیر حراست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارات کی آڑ لیکر احتجاج میں شرکت کیلئے جانے والے پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔

فیصل آباد ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی باراتیوں کی شکل میں چکمہ دینےکی کوشش ناکام ہوگئی اور کئی کارکنان گرفتار کرلیے گئے۔

latest urdu news

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کارکن پھولوں سے سجی 8 بڑی گاڑیوں میں سوار تھے اور بارات کی شکل میں جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

مشکوک سمجھ کر مقامی پولیس نے روک کر تلاشی لی تو شناخت ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سرگودھا روڈ پربارات کی شکل میں جانے والے تحریک انصاف کے27 کارکن گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر500سےزائدپی ٹی آئی کارکنان قانون کی گرفت میں ہیں ۔

دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان عدالتوں میں جاکر اپنی بے گناہی ثابت کریں، اگر عدالتیں انہیں رہا کرتی ہیں تو ان کی رہائی ممکن ہوجائے گی، انہیں خود کوکیسزسے کلیئر کرانا ہوگا، مقدمات سے کلیئر ہوئے بغیر انکی رہائی ناممکن ہے ۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter