فضائی آلودگی کے خلاف مؤثر اقدام کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
اسلام آباد ،اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فضائی آلودگی کے خلاف مؤثر اقدام کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کے تحت زہریلی گیسوں کے اخراج کو روکنے کے لئے گاڑیوں، فیکٹریوں، بھٹوں، اور کوڑا یا فصلیں جلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے جاری کردہ احکامات کا فوری طور پر اطلاق ہو گا اور یہ پابندیاں آئندہ 2مہینے تک برقرار رہیں گی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میںیہ واضح کیا گیا کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور پھر ورکروں کو چھوڑ کر غائب ہو جائے گا اور کے پی ہاؤس ہوتا ہوا کوہسار کے راستے پہاڑ پر چڑھ کے 12 ضلع کراس کرکے پشاور اسمبلی میں نمودار ہوگا،یہ رنگ بازی کا کا ڈ ہے۔
