مریم نواز سے پی آئی اے کی خریداری پر جوبات ہوئی اس پر مزیدکام کا ارادہ ہے، نواز شریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

صدرمسلم لیگ (ن ) اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اے خریداری پر غور کی جو بات کی اس پر مزید کام کا ارادہ ہے۔

امریکا سے لندن واپس پہنچنے پر میڈیا سےگفتگو کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہناتھا کہ ا گر ایسا ہو جائے تو ملک کو ایک اچھی ائیر لائن میسر آئےگی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مرکز اور پنجاب میں اچھا کام ہو رہا ہے، پاکستان ٹریک پر واپس آرہا ہے، معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مریم نوازپنجاب میں اچھاکام کر رہی ہیں، مریم نواز کو فکر ہے کہ غریب آسانی سے زندگی گزار سکیں۔

یاد رہےکہ اس سےپہلے میاں نواز شریف نے امریکا میں کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز، پی آئی اے کی خریداری کے حوالے سے غور کر رہی ہیں، مریم نواز کی جانب سے اس سلسلے میں اُن سے صلاح مشورہ بھی کیاگیا ، مریم کا کہنا تھا کہ اُس ائیرلائن کا نام ائیر پنجاب رکھا جاسکتا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مریم نواز سےکہا گیا ہےکہ آپ پی آئی اے کو خرید بھی سکتی ہیں اور نئی ائیرلائن بھی بنا سکتی ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ پی آئی اے کو تحریک انصاف دور میں تباہ کیا گیا، پی آئی اے کے پائلٹس کو جعلی کہنے والاپاکستان تحریک انصاف دور کا وزیر آج چھپا بیٹھا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter