206
پک اپ گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
بونیر میں پک اپ گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 افرادشدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پک اپ چغرزئی سے سواڑی جا رہی تھی کہ ڈوما کس کے مقام پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جا گری،حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا ، جان کی بازی ہارنے والوں میں سے 4 خواتین بھی شامل ہیں،زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
