پیپلزپارٹی سندھ سے ووٹ تو لیتی ہےلیکن کوئی کام نہیں کرتی، مفتاح اسماعیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

حیدرآباد، سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ سے ووٹ تو لیتی ہےلیکن کوئی کام نہیں کرتی۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی کی جانب سے آج پہلی پریس کانفرنس یہاں کررہا ہوں، پیپلزپارٹی کی سندھ میں2008 سے حکومت ہے،پیپلزپارٹی ووٹ تو لیتی ہے کوئی کام نہیں کرتی ۔

سابقہ وزیر خزانہ نے کہا کہ بجلی ، گیس ، گندگی ، انفراسٹرکچر کا مسئلہ ہے ، صوبائی دارلحکومت کو چھوڑ کر پورے سندھ میں ڈھنگ کا فیملی پارک نہیں، سب تباہ و بربا دہو چکے ہیں ۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام پاکستان کا عزم ہے کہ حیدرآباد کیساتھ ہونیوالی زیادتیاں ختم کریں گے، 2018 میں جب ہم حکومت میں تھے، ہم نے واٹر پالیسی دی تھی ۔

رہنما عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ پانی کی تقسیم میں کسی بھی صوبے کو محرومیت کا شکار نہیں ہونا چاہیے، آرڈیننس سے پانی کا کوئی کام نہیں ہونا چاہیےاورجس انداز سے رات کے اندھیرے میں 26 آئینی ترمیم پاس کی گئی ، ٹھیک نہیں ہوا۔

چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے ق لیگ کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد امجد کو مسلم لیگ (ق )کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ، چوہدری شجاعت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ناراض ساتھیوں کو منائیں گے،ملک گیر تنظیم سازی کا عمل تیزی سے شروع کریں،سیاسی استحکام کے لیے دوسری جماعتوں سے رابطے مربوط کریں گے

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter