چیف جسٹس کی تصویر لینے پر ایس پی سکیورٹی کا تبادلہ کردیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، یوٹیوبر کوچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تصویر لینے پر سپریم کورٹ کے ایس پی سکیورٹی کو ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے، چیف جسٹس نے جب سلام پھیرا تو وہاں موجود یوٹیوبر کی جانب سے ان کی تصویر بنائی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سکیورٹی اسٹاف کو بلاکر پوچھا ایس پی سکیورٹی کدھر ہیں؟ جس پر چیف جسٹس کو یہ بتایا گیا کہ ایس پی سکیورٹی سرکاری میٹنگ کیلئے نکل گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی جانب سے ایس پی سکیورٹی کا سپریم کورٹ سے ٹرانسفر کا حکم جاری کر دیاگیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ایس پی سکیورٹی کی جانب سےسپریم کورٹ سکیورٹی کا چارج سنبھال لیا گیا۔

واضح رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے گزشتہ روز پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایاگیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter