کشمیریوں کیلئے آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا، لیاقت بلوچ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کیلئے آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کیخلاف آج پورے ملک میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، تحریک آزادی کشمیر 77 سال سے جاری ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ انشا اللہ کشمیریوں کیلئے آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا، کشمیری عوام پر 9 لاکھ سے زائد بھارتی فوج مظالم ڈھا رہی ہے، بین الااقوامی برادری، اقوام متحدہ کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت 27 ویں آئینی ترمیم نہیں متنازع 26 ویں آئینی ترمیم واپس لے، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور پارلیمنٹ کا ٹکراؤبڑھ گیا ہے ۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے میں جب تک الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتا، ہم اس معاملے میں کچھ نہیں کر سکتے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جو ارکان سنی اتحاد کونسل میں جا چکے ہیں وہ پچھلی تاریخوں میں جا کر کسی اور پارٹی میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter