جب تک الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتا، ہم کچھ نہیں کر سکتے، ایاز صادق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے میں جب تک الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتا، ہم اس معاملے میں کچھ نہیں کر سکتے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جو ارکان سنی اتحاد کونسل میں جا چکے ہیں وہ پچھلی تاریخوں میں جا کر کسی اور پارٹی میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہناتھا کہ اب الیکشن قوانین میں ترمیم بھی ہو چکی ہے جس کے مطابق وہ ایسا نہیں کر سکتے۔

ایاز صادق نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ آف پاکستان آئین تبدیل کر سکتی ہے تو کیا یہ حق پارلیمنٹ کو نہیں ہے؟

دوسری جانب کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف یوم سیاہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پوری قوم آج کشمیر پر ہندستان کے غیر قانونی قبضے کے 77 برس مکمل ہونے پر یوم سیاہ منا رہی ہے۔

گورنر کا کہنا ہے کہ ہندوستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جائز مطالبے کو کئی دہائیوں سے طاقت سے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter