ٹرمپ کی پوپ اور اطالوی وزیراعظم پر سخت تنقید، عالمی معاملات پر لاعلمی کا الزام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر Donald Trump نے ایک بار پھر مذہبی اور سیاسی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے پوپ لیو پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوپ کو عالمی حالات، خصوصاً ایران کے ایٹمی خطرے کے بارے میں مناسب آگاہی نہیں اور انہیں جنگ جیسے حساس معاملات پر بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

latest urdu news

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پوپ دنیا میں پیش آنے والے اہم واقعات سے مکمل طور پر باخبر نہیں، جس کے باعث ان کے بیانات حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی تنازعات پر تبصرہ کرنے کے لیے زمینی حقائق کا علم ہونا ضروری ہے۔

اس کے ساتھ ہی امریکی صدر نے اٹلی کی وزیراعظم Giorgia Meloni کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ میلونی ایران کے ممکنہ ایٹمی پروگرام کے حوالے سے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتیں، جو ایک تشویشناک امر ہے۔

جنگ کے خلاف آواز بلند کرتا رہوں گا: پوپ لیو کا ٹرمپ کی تنقید پر دوٹوک ردعمل

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایران کو موقع ملا تو وہ بہت کم وقت میں سنگین نقصان پہنچا سکتا ہے، اور عالمی رہنماؤں کو اس خطرے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ، جارجیا میلونی کی قیادت کی تعریف بھی کر چکے ہیں، تاہم حالیہ بیانات میں انہوں نے ان پر سخت تنقید کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter