آبنائے ہرمز فوری نہیں کھل سکتا، امریکی محکمہ دفاع کا کانگریس کو اعتراف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کے محکمہ دفاع Pentagon نے انکشاف کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے فوجی کارروائی کی ضرورت پیش آئی تو یہ عمل فوری طور پر ممکن نہیں ہوگا اور اس میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

latest urdu news

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے کانگریس کی House Armed Services Committee کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایران کی جانب سے سمندری حدود میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی صفائی ایک نہایت پیچیدہ مرحلہ ہے۔ اس عمل کو مکمل کرنے میں کم از کم چھ ماہ درکار ہوں گے۔

حکام کے مطابق سمندری راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر مائن کلیئرنس آپریشن کرنا ہوگا، جو وقت طلب ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی خطرناک بھی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فعال جنگی ماحول میں ایسی کارروائیاں محدود اور مشکل ہو جاتی ہیں۔

پینٹاگون نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بارودی سرنگوں کی مؤثر صفائی کے لیے جنگ بندی ناگزیر ہوگی، کیونکہ بغیر جنگ بندی کے اس نوعیت کے آپریشنز کو کامیابی سے مکمل کرنا ممکن نہیں۔

آبنائے ہرمز کی صورتحال پر لندن میں اہم فوجی کانفرنس شروع

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ امریکا اگرچہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، تاہم زمینی حقائق اور تکنیکی چیلنجز کے باعث فوری نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں۔ یاد رہے کہ یہ آبی گزرگاہ عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم ہے اور یہاں کسی بھی کشیدگی کے اثرات پوری دنیا کی معیشت پر پڑ سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter