بھارتی ریاست بہار کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے7 افراد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں اشوک دھام مندر کے باہر بے قابو ہجوم کے باعث بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق واقعہ ساون کے تیسرے سوموار کی صبح پیش آیا جب بڑی تعداد میں عوام پوجا کے لیے مندر پہنچے ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ مندر میں بجلی کا کھمبا گرنےسے خوف و ہراس پھیلا جس کے باعث بھگدڑ جیسی صورتحال ہوئی جو ہلاکتوں کا باعث بنی ہے۔

بھارت: پونے میں کچرے کا بڑا ڈھیر عمارت پر گر گیا، 8 افراد ہلاک، سرچ آپریشن جاری

بہار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اصل وجہ کا تعین تحقیقات اور مکمل تصدیق کے بعد کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter