پینٹاگون کی تصدیق: ایران جنگ کے دوران دو ہفتوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری دو ہفتوں کی فوجی کشیدگی کے دوران تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے اکثریت دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آ چکی ہے۔

latest urdu news

پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل کے مطابق 7 جولائی سے اب تک تقریباً 100 فوجیوں کو مختلف نوعیت کے زخم آئے، تاہم 96 فیصد اہلکار صحت یاب ہو کر دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ امریکا نے حال ہی میں ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے مزید دو فوجیوں کی شناخت بھی ظاہر کی ہے۔ اس سے قبل پینٹاگون نے صرف مجموعی اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 28 فروری سے اب تک 14 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 427 زخمی ہو چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شمالی عراق اور اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے ایرانی حملوں کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی موجود ہے۔ امریکی فوج اردن میں حملے کے مقام سے ملنے والی ناقابل شناخت انسانی باقیات کا فرانزک جائزہ لے رہی ہے تاکہ ممکنہ مزید ہلاکتوں کی تصدیق کی جا سکے۔

پینٹاگون کا انکشاف: اسرائیل پر امریکا کی نگرانی اور جاسوسی کے خدشات میں اضافہ

یاد رہے کہ امریکا پہلے ہی ایران کے حملوں میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور ایک اہلکار کے لاپتا ہونے کا اعتراف کر چکا ہے، جبکہ حالیہ دنوں شمالی عراق اور اردن میں پیش آنے والے واقعات نے خطے میں کشیدگی مزید بڑھا دی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter