کراچی: فوجی افسر بن کر شہریوں سے رقم بٹورنے کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پاک فوج کے افسران کا روپ دھار کر شہریوں سے مبینہ طور پر فراڈ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان سرکاری محکموں میں اثر و رسوخ رکھنے کا دعویٰ کرکے شہریوں کو تبادلوں، تقرریوں اور دیگر سرکاری امور میں کام کروانے کا جھانسہ دیتے اور بھاری رقوم وصول کرتے تھے۔

latest urdu news

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی

حکام کے مطابق این سی سی آئی اے کراچی زون نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد کی شناخت مزمل ولد بدرالدین قریشی اور حمزہ ولد محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان خود کو سینئر فوجی اور سرکاری افسر ظاہر کرتے تھے اور مختلف سرکاری محکموں میں اپنے تعلقات اور اثر و رسوخ کے دعوے کرتے تھے۔

تبادلوں اور تقرریوں کے نام پر رقم وصول کرنے کا الزام

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر پاک فوج کے نام اور وقار کا غلط استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو سرکاری کام کروانے کی یقین دہانی کراتے تھے۔ ان میں تبادلوں، تقرریوں اور دیگر دفتری امور سے متعلق کام شامل تھے۔

کراچی: شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

حکام کے مطابق ملزمان خود کو بااختیار فوجی افسر ظاہر کرکے شہریوں سے بھاری رقوم وصول کرتے تھے۔ ان مبینہ جھوٹے وعدوں کے ذریعے شہریوں کو مالی نقصان پہنچایا گیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

حکام نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 114/2026 درج کرلی گئی ہے۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 109 اور پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ترمیمی ایکٹ 2025 کی دفعات 13، 14 اور 16 شامل کی گئی ہیں۔

واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان پر عائد الزامات کی حتمی حیثیت کا تعین قانونی کارروائی اور عدالت میں شواہد کی جانچ کے بعد ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں