114
لبنان اور اسرائیل کے درمیان اہم مذاکرات جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوں گے۔ یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بتائی گئی ہے۔
حکام کے مطابق یہ بات چیت دونوں ممالک کے سفیروں کے درمیان ہوگی، جبکہ امریکا اس مذاکراتی عمل کی میزبانی کرے گا۔
ان مذاکرات کو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی تعلقات میں بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاہم اس کے نتائج کا انحصار فریقین کے مؤقف اور پیش رفت پر ہوگا۔
