8
اٹلی کی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا اور اطالوی سرزمین کو ایسے حملوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
نیٹو اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق بحران کے آغاز سے ہی اٹلی کی پالیسی واضح اور غیر متبدل رہی ہے۔ ان کے مطابق اٹلی کسی بھی ایسی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے۔
ٹرمپ کی پوپ اور اطالوی وزیراعظم پر سخت تنقید، عالمی معاملات پر لاعلمی کا الزام
رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی اٹلی نے امریکا کو سسلی میں واقع سیگونیلا ایئر بیس استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا۔
