ایران کا اقوام متحدہ میں احتجاج، عرب ممالک کی سرزمین کے استعمال پر اعتراض

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران نے امریکی حملوں میں خلیج فارس کے پانچ عرب ممالک کی سرزمین اور فضائی حدود کے استعمال پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔

latest urdu news

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو بھیجے گئے خطوط میں مؤقف اختیار کیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران خطے کے ممالک کی سرزمین کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا۔

ایرانی مؤقف کے مطابق قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کویت کو بطور ہمسایہ ممالک اپنی عالمی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے اپنی سرزمین کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینی چاہیے۔

ایران نے الزام عائد کیا کہ امریکی اور اسرائیلی افواج نے مختلف جدید جنگی طیاروں کے ذریعے حملوں کے دوران عرب ممالک کی حدود استعمال کیں۔ تہران کے مطابق یہ کارروائیاں "بلا اشتعال جارحیت” کے زمرے میں آتی ہیں، جس کا آغاز فروری کے آخر میں ہوا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے جواب میں ایرانی مسلح افواج نے خطے میں امریکی اور اسرائیلی اہداف پر متعدد جوابی کارروائیاں کیں۔

یاد رہے کہ تقریباً 40 روزہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی عمل میں آئی تھی، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں۔ ایران نے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی وجہ امریکی مطالبات اور بحری ناکہ بندی کو قرار دیا ہے، جو خطے میں کشیدگی برقرار رکھنے کا سبب بن رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter