مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کو امریکا پر اعتماد نہ ہونے کی بنیادی وجہ ماضی کی تلخیاں اور تاریخی بداعتمادی ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے اعتماد سازی ناگزیر ہے۔
اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے متضاد اور غیر تعمیری بیانات ایک منفی پیغام دیتے ہیں، جس سے مذاکراتی عمل متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سنجیدہ اور نتیجہ خیز بات چیت اسی وقت ممکن ہے جب کیے گئے معاہدوں پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔
جنگ بندی قومی قربانیوں اور عوامی اتحاد کا نتیجہ، مسعود پزشکیان
مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ایران پر دباؤ ڈال کر اسے جھکانا چاہتا ہے، تاہم ایرانی قوم کسی بھی دباؤ یا طاقت کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
